بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اسلام آ باد:
بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے مہینے کے لیے کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (یپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
توانائی حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو آئندہ ماہ بجلی بلوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
کراچی:(نیوزڈیسک) اکتوبر کے مہینے میں آٹو سیکٹر فنانسنگ میں 33 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
اکتوبر 2025 میں آٹو فناسنگ 315 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال اسی ماہ میں آٹو فنانسنگ صرف 236 ارب روپے تھی۔
ماہانہ اعتبار سے آٹو فنانسنگ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2025 کے مقابلے میں آٹو فنانسنگ 3 اعشاریہ 5 فیصد بڑھی ہے۔
ستمبر 2025 میں آٹو فنانسنگ 305 ارب روپے تھی، جون 2024 میں شرح سود میں کمی کے بعد سے آٹو فنانسنگ میں تیزی جاری ہے۔
جون 2024 میں شرح سود 22 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 11 فیصد ہوگئی ہے۔