Jasarat News:
2026-07-24@05:13:13 GMT

شہدادپور،گیس نادہندگان صارفین کیخلاف سخت آپریشن

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہدادپور (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کا گیس نادہندگان صارفین کے خلاف سخت آپریشن جاری، درجنوں کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ گیس بلوں کی عدم ادائیگی، چوری یا غیر قانونی کنکشن برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ جو بھی صارفین گیس کمپنی کے واجبات ادا نہیں کرے گا یا غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرے گا، اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہدادپور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس نادہندگان اور غیر قانونی گیس کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی شہدادپور کے مختلف علاقوں جن میں عظیم بھٹی چوک، اقصی کالونی، راجپوت کالونی، جانی پورہ، سوائی روڈ، جٹیا ٹائون، گوٹھ حاجی خاصخیلی، گوٹھ گل خاصخیلی، گوٹھ کھبڑ گاہو، لنڈو، مقصودو رند، اسلام آباد محلہ، سرھیہ پاڑہ، واپڈا روڈ، شامل ہیں، جن صارفین نے بارہا تنبیہ اور نوٹسز کے باوجود اپنے بل ادا نہیں کیے، ان کے گیس میٹرز بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اتارے جا رہے ہیں، کسی بھی گیس صارفین کو گیس جیسے قیمتی اثاثے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو بل ادا نہیں کرے گا یا غیر قانونی کنکشن استعمال کرے گا، وہ سخت قانونی کارروائی کے لیے تیار رہے۔ گیس صارفین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں، ورنہ ان کے خلاف بغیر کسی وارننگ کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف کرے گا

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار