بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کے لیے فی یونٹ نرخوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومتی درخواست میں ملک بھر کے تمام صارفین (لائف لائن صارفین کے سوا) کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 16 پیسے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ درخواست بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوؤں اور مہنگائی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی
’پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے مجوزہ تبدیلیاں‘ماہانہ ایک سے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ ایک روپے 15 پیسے کمی کے بعد 10 روپے 54 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ماہانہ 101 تا 200 یونٹس تک استعمال پر فی یونٹ نرخ 13 روپے ایک پیسہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جو موجودہ نرخ سے ایک روپے 15 پیسے کم ہے۔
’نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے تجاویز‘ایک تا 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نرخ 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے، یعنی ایک روپے 15 پیسے کمی تجویز کی گئی ہے۔
101 تا 200 یونٹس تک استعمال پر فی یونٹ نرخ 28 روپے 91 پیسے کرنے کی تجویز ہے، جو موجودہ شرح سے ایک روپے 16 پیسے کم ہے۔
300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے تمام گھریلو صارفین کے لیے بھی ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی گئی ہے۔
’کمرشل، جنرل سروسز اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیرف‘کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ جنرل سروسز کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی گئی ہے، جس کے بعد نیا نرخ 42 روپے 48 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے لیے فی یونٹ بجلی کا نیا ٹیرف 23 روپے 57 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ درخواست نیپرا کے زیر غور ہے اور منظوری کی صورت میں یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اہم فیصلہ، عوام کو کتنا فائدہ ہوگا؟
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں کچھ حد تک ریلیف ممکن ہو گا، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ نیپرا حکومتی سفارشات کو کس حد تک منظور کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی کی قیمتیں بھاری بجلی بل خوشخبری قیمتوں میں کمی نیپرا وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتیں بھاری بجلی بل قیمتوں میں کمی نیپرا وفاقی حکومت وی نیوز کی تجویز دی گئی ہے ایک روپے 16 پیسے ایک روپے 15 پیسے کے لیے فی یونٹ پیسے فی یونٹ فی یونٹ نرخ قیمتوں میں کی گئی ہے یونٹس تک بجلی کی کرنے کی
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ
فائل فوٹو۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کے بعد نظام نافذ کر دیا گیا، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کا 5 ہزار اور کار کیلئے 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکے گا، لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس لگیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دھندلے شیشوں پر سزائیں دی جائیں گی، غلط لین میں گاڑی چلانے اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
انھوں نے کہا حکومت کا مقصد جرمانے وصول کرنا نہیں زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم سے خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ بنے گا۔
شرجیل میمن نے کہا بار بار قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیورنگ لائسنس معطل اور منسوخ ہوسکتا ہے، یہ نظام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے چل رہا ہے۔