کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
پاور ڈویژن کی آئندہ مالی سال ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.

84 سےکم ہوکر 47.69 روپے ہوگا جب کہ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 10.54 روپے ہوجائے گا۔
پاور ڈویژن کی درخواست منظور ہونے کے بعد 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 13.01 روپے ہوگا جب کہ ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 22.44 روپے ہوجائے گا۔
تجویز کے مطابق ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 1.16 روپےکمی سے 28.91 روپے ہوجائے گا، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 33.10 روپے ہوجائے گا۔
اسی طرح، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 1.14 روپے کمی سے 40.22 روپے ہوجائےگا۔
علاوہ ازیں، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 42.76 روپے ہوجائے گا جب کہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 47.69 روپے ہوگا۔
تجویز میں کہا گیا کہ ٹیکسوں کو ملاکر سیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی، ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا۔
مزید بتایا گیا کہ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔
اس سے قبل، نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دی تھی۔
نیپرا نے اپنا فیصلہ یکساں ٹیرف کے تعین کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی۔

گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹی فیکیشن جاری

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری، یکم جولائی سے اطلاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا ) نے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے یہ ایک اور بری خبر ہے، کیونکہ گیس کے نئے نرخوں سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی تمام شعبے متاثر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ  گھریلو صارفین کے لیے نئے نرخوں کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے پروٹیکٹڈ صارفین (کم استعمال کرنے والے)نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں،ان پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین (زیادہ استعمال کرنے والے) نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہوں گے۔

ان پر ماہانہ 1500 روپے فکسڈ چارجز جبکہ 1.5 ایم ایم بی ٹی یو سے زیادہ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 3000 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  دیگر کیٹیگریز کے نرخ میں  سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسپتال، تعلیمی ادارے 3175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،  روٹی کے تندور 110 روپے سے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،  کمرشل صارفین 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،  جنرل انڈسٹری 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کیپٹو پاور (کارخانوں کے اپنے بجلی گھروں کے لیے3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی اسٹیشنز 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،  سیمنٹ فیکٹریاں 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،  کھاد فیکٹریاں 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، بجلی گھر (بشمول کے الیکٹرک) 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے صرف دعوے ہی کررہی ہے ، حقیقت اس کے برعکس ہے، آئے روز کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے، حکومت میڈیا کوریج سے باہر آکر عوام کو سہولیات دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع
  • گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری، یکم جولائی سے اطلاق
  • ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان
  • ملک میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کر لیا
  • بجلی صارفین کیلیے یکساں ٹیرف نظام سے متعلق پاور ڈویژن کی نیپرا میں درخواست
  • بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان
  • حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ 
  • ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں