اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔

اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔

یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی ہے۔

اس نظام سے صارفین نہ صرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اب وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔

ایپ میں شامل نمایاں فیچرز

اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دے تو اس دن کے بعد لی گئی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی اور صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔

یہ نظام خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔

200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے ہوتا ہے لیکن صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے اپنی سبسڈی سے مستفید رہیں۔

“اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں نہ صرف شفافیت پیدا کریں گے بلکہ صارفین کو اس حد تک بااختیار بنائیں گے کہ وہ خود اپنی بلنگ کی نگرانی کر سکیں۔ اس سے اوور بلنگ، غیر ضروری مداخلت اور شکایات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور اس پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشوں سے اس جدید اور انقلابی حل کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسمارٹ ایپ اپنی ریڈنگ اپنا میٹر صارفین کو فراہم کر اور اس

پڑھیں:

ملک بھر میں بجلی صارفین کیلیے خوشخبری: بلو ں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔

اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے، اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہم مرحلہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعےمیں منتقل کیاگیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے۔ شمسی توانائی کے فروغ سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی، بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، پائیدار ترقی کے مراحل کے لیے مسائل کو حل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر توانائی نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے بے پناہ محنت کی اور پاکستانی سرمایہ کاروں سے بہت مشکل مذاکرات کیے، یہ ایک دشوار کن مرحلہ تھا، یہی وجہ ہے آج بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے کمی ہوئی ہے، اسی طرح بینکوں سے بات کرکے سرکلر ڈیٹ کو حل کیا، یہ بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے، شرح سود کو کم کیا گیا، اور یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں بجلی صارفین کیلیے خوشخبری: بلو ں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم
  • ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
  • اپنا میٹر،اپنی ریڈنگ‘‘سمارٹ ایپ متعارف،باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
  • عوام کے لیے خوشخبری: وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس کے حوالے سے بڑا اعلان
  • اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ: وزیراعظم نے پاور اسمارٹ ایپ کا افتتاح کر دیا
  • بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، عوام دوست فیجرز سامنے آگئے
  • وزیراعظم کا ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ اسمارٹ ایپ کا افتتاح، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان
  • حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف