برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز )فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا جبکہ عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے اور آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔حسام زملوط نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست کو ایسے وقت میں تسلیم کیا گیا ہے جب ہم ناقابلِ تصور درد اور اذیت سے گزر رہے ہیں، ہمارے خلاف ایک ایسی نسل کشی جا رہی ہے جسے اب تک نہ صرف تسلیم نہیں کیا گیا بلکہ اسے بے خوفی کے ساتھ جاری رہنے دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عوام پرغزہ میں بھوک اور بمباری مسلط کردی گئی ہے اور وہ اپنے ہی گھروں کے ملبے تلے دفن ہو رہے ہیں، ہمارے لوگ مغربی کنارے میں نسلی تطہیر، ریاستی دہشت گردی، زمینوں کی چوری اور جبر کا روزانہ سامنا کر رہے ہیں۔
حسام زملوط نے کہا کہ اب بھی فلسطینی عوام کی انسانیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ہماری زندگیاں بے وقعت سمجھی جا رہی ہیں اور ہمارے بنیادی حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ پرچم اس عہد کے ساتھ بلند کرتے ہیں کہ فلسطین ہمیشہ رہے گا، فلسطین سر بلند ہوگا اور فلسطین آزاد ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کو میٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے: حنیف عباسی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ پاکستان میں پولیو کے اور کیس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 27 ہوگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برطانیہ میں
پڑھیں:
برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد متجاوز ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی مقیم شہریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تاحال جاری رہنے کے باعث گرفتاریوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد بڑھ کر9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 1500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد ایسے بھی ہیں جن کو ملک بدر بھی کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے300 سے زائد افراد کو تاحال گرفتار کیا جا چکا ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا مذکورہ حوالے سے کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کر کے 1 شخص کو ہلاک اور 2 کو بری طرح زخمی بھی کردیا تھا۔