دبئی(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائرنگ پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا ہے، ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہونے والے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ فیصلوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7.

2 کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی اس سے قبل پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش بھی ٹھکرا چکے ہیں اور کرکٹ کے مختلف معاملات پر اپنی بے باک رائے رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈیرن سیمی

پڑھیں:

پاکستان ، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے15 نومبر کے دوران کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز اور سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • اسلامک سالیڈریٹی گیمز ‘ پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست
  • بی بی سی کو ایڈیٹنگ مہنگی پڑ گئی، ٹرمپ کی ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
  • سری لنکا کے خلاف سیریز شاہینوں کا نیا امتحان
  • پی ٹی آئی کا بڑا ایکشن‘ سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا
  • بابر اعظم جلد بڑے اسکورز کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد کا اظہار
  • پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  • پاکستان ، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا