کندھ کوٹ: بے امنی عروج پر، شہریوں قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کافی عرصے سے کشمور ضلع میں بدامنی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے آئے روز کسی نہ کسی کو اپنی قیمتی اشیاء سے محروم کیا جاتا ہے۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ نے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن طارق مراد گھانگھرو کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے تنگوانی، کندھ کوٹ اور بخشاپور کے مختلف علاقوں میں مختلف گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ اور انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں کر کے مختلف لوگوں سے چھینی گئی گاڑیاں، ہایی ایس اور مسروقہ سامان برآمد کرلی۔ اور ان کے محفوظ پناہ گاہوں کو نظر آتش کر کے جلا دیا۔ ایس پی انسویسٹی گیشن طارق مراد گھانگھرو کی قیادت میں کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود میں منو بہلکانی گینگ کے خلاف آپریشن میں راکٹ لانچر کے گولے برآمد کرکے ڈاکووں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔ انڈس ہائی وے کندھ کوٹ ،تنگوانی اور غوثپور کے علاقوں میں ڈکیتی رہزنی اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بہلکانی، کوکاری نندوانی، بنگوار اور جکھرانی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو اہم کامیابیاں ملی ہیں جس میں رحیموں محمدانی کا بیٹا ،جکھرانی گینگ کا سرغنہ مرید جکھرانی جان بحق جبکہ کئی اہم مقدمات اور واقعات میں مطلوب ڈاکووں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ایس پی طارق مراد کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ نے دی ہے جیئینگے تو شان سے جیئینگے کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی قسم اٹھا کر وردی پہنی ہے۔ جب تک سانس میں سانس ہے جرائم کے خلاف اس طرف جنگ جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف بی آر نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا
وقاص عظیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق کھوکھر مستقل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ ان کی بیرون ملک رخصت 2023 میں ختم ہو چکی تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق کھوکھر کے خلاف متعدد بار انضباطی کارروائی کی گئی اور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر واپس نہ آئے۔ اس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ