خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کی ٹوازرم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم پولیس کےلیے ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور کی جا چکی ہے، جون میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیم کو پیش نہ کیا جا سکا۔
خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ.
ذرائع کے مطابق ٹورازم پولیس کے تقریباً 160 کانسٹیبلز اس وقت ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈی جی ٹورازم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ آج ٹورازم پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مزید تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس
پڑھیں:
بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔