کراچی: پارک کی بوسیدہ دیوار گرنے سے نوعمر لڑکا ملبے تلے دب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سائٹ ایریا میٹروول میں بوسیدہ دیوار گرنے سے نوعمر لڑکا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او سائٹ اے عمران آفریدی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ سبحان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پارک کی بوسیدہ دیوار گرنے کے باعث پیش آیا تھا جبکہ متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔
تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی
کراچی:شہر قائد میں کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ایک ٹریلر کی ٹکر کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 30 سالہ عابد جبکہ زخمی بھائی کی شناخت 26 سالہ صابر کے نام سے کی گئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد دونوں بھائیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عابد کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ صابر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔