عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی سیمی فائنل میں انٹری، عالمی گیمز میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا جب کہ عالمی چیمپئن محمد آصف اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے کھلاڑی زیک کوسکر کو آسان مقابلے میں 0-2 سے شکست دے دی۔
محمد آصف نے پہلا فریم 39-81 سے جیتنے کے بعد دوسرا فریم بھی15-79 سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ بنالی اور اپنے ملک کے لیے برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان بنگلادیش کو ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں پہنچ گیا
گرین شرٹس نے زبردست بولنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی
شاہین آفریدی، حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کیساتھ جوڑ پڑے گا۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین30رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سیف حسن نے 18 ، نور الحسن نے16، مہدی حسن نے 11، ذاکر علی نے 5، تنظیم حسن نے 10 اور تسکین احمد نے 4 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے تین ،تین ، صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ٹیم کے 4 رنز کے مجموعے پر 4 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، صائم ایوب کا بلا آج بھی خاموش ہی رہا اور وہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔کریز پر موجود فخر کا ساتھ نبھانے کیلئے کپتان سلمان علی آغا آئے لیکن 29 رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔نئے آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی محض تین رنز بنا کر ہی پویلین چلتے بنے، کپتان سلمان علی آغا کی مزاحمت بھی 19 رنز پر دم توڑ گئی جبکہ شاہین آفریدی بھی 13 گیندوں پر 19 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کا ساتواں نقصان محمد حارث کی صورت میں ہوا جب وہ 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد نواز بھی 25 رنز بنا کر ہمت ہار گئے جبکہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، رشاد حسین اور مہدی حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی جو اتوار کو بھارت کے ساتھ مقابلہ کریگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔