ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں، ایازصادق
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں،اسد قیصر کی جانب سے جو ملٹری کورٹس کی سزاں کی نظر ثانی کا بل ہے ،وزارت قانون اس کی توثیق کرکے ایوان میں لائے جبکہ وزیر قانون نے کہا کہ اس بارے میں حکومت بھی بل لانے کے حوالے سے غور کررہی ہے یہ وانی نکتہ ہے۔
(جاری ہے)
منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اس ایوان کا استحقاق مجروع ہوا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔سپیکر نے کہا کہ نکتہ اعتراض پر تقریر نہیں ہوتی،ٹو دی پوائنٹ بات کریں۔اقبال آفریدی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا میں آپریشن نہ کیاجائے۔سپیکر نے کہا کہ یہاں کوئی مستقل نہیں بیٹھتا ہم ان کرسیوں کو دل سے نہیں لگاتے۔اپویشن رکن اسد قیصر نے کہا کہ میں نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے بل لایا تھا وہ ایجنڈے میں نہیں ہے۔سپیکر نے کہا کہ یہ وزارت قانون کے پاس ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسا بل سرکار کی طرف سے بھی آسکتا ہے۔یہ ایک قانونی معاملہ ہے۔سپیکر نے کہا کہ اسد قیصر کے بل کی توثیق کرکے لایا جائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔
نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔
لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی
فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان
مزید :