آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
---فائل فوٹو
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، آج ہم نے ون ایجنڈے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جو پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا، خالد مقبول صدیقی
جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں چیئرمین متحدہ نے کہا کہ 2018ء میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا اب بھارت کو مختلف نظر سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔ چیئرمین متحدہ نے اپنی جماعت کے لوگوں کو آگاہ کیا کہ اس بار جو پارٹی چھوڑ کر گیا اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔