سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی سوالات پر مکمل تیاری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جس میں ضمانت درخواستیں خارج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں اور دونوں جانب کے وکلاء سے کہا کہ وہ قانونی نکات پر معاونت کریں۔

مزید پڑھیں: طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی فریق کے کیس پر منفی اثر پڑے۔ انہوں نے وکلاء کو آئندہ سماعت تک تمام قانونی مسائل پر مکمل تیاری کرنے کی ہدایت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانی تحریک انصاف پنجاب حکومت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی تحریک انصاف پنجاب حکومت چیف جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ سپریم کورٹ چیف جسٹس

پڑھیں:

سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا. نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر تے ہوئے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • نو مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف عمران خان کی اپیل پر نوٹس جاری
  • بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ: بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت اپیلوں کی سماعت کا شیڈول مقرر