بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور عوامی تحفظ کے خدشات کے پیش نظر دارالحکومت اور مضافاتی علاقوں سے ہزاروں آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق دہلی میں کم از کم 60 ہزار آوارہ کتے موجود ہیں، جبکہ مقامی رپورٹس کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ 

بھارت میں ریبیز کی اموات کی ایک بڑی وجہ یہی آوارہ کتے ہیں، اور عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بھارت دنیا بھر میں ریبیز سے ہونے والی ایک تہائی اموات کا ذمہ دار ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ 8 ہفتوں کے اندر کتوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کی جائیں، روزانہ پکڑے جانے والے کتوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی آوارہ کتے کو دوبارہ آزاد نہ کیا جائے۔ مزید یہ کہ 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن قائم کی جائے اور عوام کو اینٹی ریبیز ویکسین کی دستیابی کے بارے میں آگاہ رکھا جائے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں بھارت بھر میں 37 لاکھ سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز اور 54 ریبیز سے اموات رپورٹ ہوئیں۔ دہلی میں روزانہ تقریباً 2 ہزار کتے کے کاٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

عدالت نے جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کو بھی خبردار کیا کہ کتوں کو ہٹانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

دعا ہے ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انھیں غیر قانونی قرار دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ میں آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دیدی ہے، جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انھیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ دعا کر سکتے ہیں ججز ہمت کرکے انصاف دیں، جو سزائیں ہوئی ہیں انھیں ججز غیر قانونی قرار دیں۔

متعلقہ مضامین

  • دعا ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
  • عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • دعا ہے ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں، علیمہ خان
  • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
  • 45برس بعد سپریم کورٹ کے نئے رولز کا اعلان، 6 اگست سے اطلاق
  • نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بند، سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا
  • نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا، گھر چھوڑنے کا حکم
  • یاسین ملک کی سزائے موت کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت