14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے، سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزادی خوشی کا موقع ہے اس موقع پر فائرنگ کرنا غلط عمل ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے۔ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے آگاہی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کے تحت کارروائی کی جائے گی، اپنی خوشیوں کو غم میں تبدیل نہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے موقع پر کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوویکسی نیٹ کیا جائےگا۔ خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائے جائی گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا تھا کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ مزید برآں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکول، ادارے صحت، ٹیکہ کاری کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے۔ ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔