بورے والا ،پولیس اور سی سی ڈی کا مشترکہ آپریشن، چار خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی سی ڈی سرکل عارف والا کی مدد سے چوکی ترکھنی کی حدود میں ڈاکووں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
(جاری ہے)
جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، مقابلے کے دوران بین الاضلاعی گروہ کے چار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق اوکاڑہ، پتوکی،عارف والااوراڈا ترکھنی سے تھا، جو ضلع وہاڑی، پاکپتن، ساہیوال اور دیگر اضلاع میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی راہ زنی اور دیگر درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ایک طویل عرصہ سے پولیس کو مطلوب تھے۔ یاد رہے کہ اسی گینگ نےچند روز قبل تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک زمیندار کو قتل کردیا تھا جبکہ تھانہ گگو منڈی کی حدود چک نمبر 359/ای بی میں نمبردار یعقوب آرائیں کے گھر میں واردات کے دوران لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد مزاحمت پرفائرنگ سے باپ اور اس کی دو کمسن بیٹیوں کو زخمی کردیا تھا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کے مطابق گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں بھی جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فائرنگ سے اور دیگر کے دوران
پڑھیں:
ڈی آئی خان آپریشن: سیکیورٹی فورسز کا کڑا وار,فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشتگرد مارے گئے
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج اس علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں ڈرابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل 15 ستمبر کو ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔