کل تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سجاول : سندھ کے ضلع میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سجاول کی ضلعی انتظامیہ نے بزرگ صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر منگل 12 اگست کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی عرس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب انجام دیں گے۔شاہ عنایت کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں مذہبی و ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے، جن میں روحانی محافل، صوفی موسیقی اور شاعری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔صوبے بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس 61اور63میں سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما اور سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیٹے راول شرجیل میمن نے راہوکی ٹنڈو جام میں میڈیا سے بات چیت کی۔اس موقع پر انہوں نے پی ایس 61 اور 63کے دیگر حلقوں کے سرکاری پرائمری و سیکنڈری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان کیا، جو آج شروع ہو گئی ہے۔راول شرجیل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہ اقدام اسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سروے کے بعد اسکولوں کی فہرستیں تیار کی گئیں تاکہ تعلیم کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔حیدرآباد میں پیپلز پارٹی نے اپنا میئر لایا ہے، جہاں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ راول شرجیل نے مزید کہا کہ روڈز کی اسکیمیں ہو یا دیگر ترقیاتی کام، پارٹی بلاتفریق خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سب مل کر حیدرآباد کو بہتر بنائیں۔ڈینگی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام نمائندے اور یوسیز اپنے طور پر بہتر کام کر رہے ہیں۔