زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔
قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔
راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون ہے فرح گوگی؟
وزیر قانون نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کسی بحث اور نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا ہے
اسد قیصر پر تنقید کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انشااللہ یہ صدر زرداری کو کچھ نہیں کرسکتے، زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، آپ ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو اندر کروایا، آپ گالیاں نکالتے ہیں اور چاہتے ہیں جیل میں بیٹھے آپ کے لیڈر کو بھی گالیاں پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جس کے ساتھی ہوں اس کو دشمن کی ضرورت نہیں، آئینی ترمیم سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوگا، ہم ملک کا دفاع مضبوط کرنے والے ہیں، آپ نے ملک کا دفاع کمزور کیا ، پاکستان کا آئین اور قانون توڑا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی جیل میں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش
قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ 4 اپریل 1979 کو انھیں ایک متنازع عدالتی عمل کے تحت پھانسی دی گئی۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، لہٰذا انھیں سرکاری سطح پر قومی شہید تسلیم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت کی ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان، 104 دیگر شخصیات کو اعزازات دینے کی منظوری
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے، جبکہ تعلیمی نصاب اور قومی ریکارڈ میں ان کی خدمات کو شامل کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو قراردار قومی اسمبلی قومی شہید