وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں جشن آزادی کی تقریب جاری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہاز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ پاکستان کی جنگی صلاحیت کو مزدی مضبوط کرے گی۔
جناح سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہیں۔(جاری ہے)
تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری بھی موجود ہیں۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف سمیت دوست ملکوں کے سفرا، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہیں۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کرکے شاندار عملی مظاہرہ کیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا، علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی پرچم کو سلامی دی۔ معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب میں آذربائیجان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی اور شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آرمی راکٹ فورس کمانڈ مظاہرہ کیا مارچ پاسٹ
پڑھیں:
پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد
پاکستان سوسائٹی ڈنمارک نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کے صدر چوہدری ولایت خان نے کی۔
چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور تمغۂ خدمت حاصل کرنے والے چوہدری پرویزاقبال لوسر تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔
چوہدری پرویزاقبال لوسر نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی اور حال میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی ہے۔
تقریب کے دوران شرکا نے پاک فوج زندہ باد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرزندہ باد اورپاکستان زندہ باد کے پُرجوش نعرے لگائے۔
تقریب میں یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن ڈنمارک کے صدر بابر خان، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما، طلبا اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج پاکستان سوسائٹی ڈنمارک فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوپن ہیگن یومِ آزادی