وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر آرمی کی نئی راکٹ فورس بنانے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے بھارت کے خلاف بہترین جنگی حکمت عملی بنانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو قوم کا عظیم بیٹا قرار دیا۔
جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا ، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔
پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہاہے
شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کا وہ عظیم بیٹا ہے جس نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف ایسی حکمت عملی اپنائی جس کی تعریف دوست اور دشمن دونوں کرتے ہیں۔ معرکہ حق کے چار دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ، بھارت کی آنے والی نسلیں اِس شکست کو یاد رکھیں گی ۔
وزیر اعظم نے معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح میں دوست ممالک کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ترکیہ اور سعودی عرب نے جنگ کے دوران ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی۔ انہوں نے جنگ بندی میں ٹھوس اورمثبت کرر ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی پروقار تقریب، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کا بھی مسئلہ حل کرائیں گے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے ، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں ، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں ہے ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔