اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، امریکہ نے پاکستان کی دہشت گرد گروہوں کو قابو میں رکھنے کی کامیابیوں کو سراہا ہے، بھارت کھلے عام بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے کلیدی نکات پر انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا،مشترکہ اعلامیے میں پہلی بار کالعدم بی ایل اے، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان کا ذکر کیا گیا، امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی مشترکہ اعلامیے میں کالعدم بی ایل اے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا تھا،یہ اقدام پاک امریکہ سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون میں اضافے کا مظہر ہے، امریکہ نے بھارت کے 22 اپریل پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہونے کے الزامات کو تسلیم نہیں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی دہشت گرد گروہوں کو قابو میں رکھنے کی کامیابیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی موقف سے واضح ہوا کہ واشنگٹن پاکستان کو خطے میں مسئلہ نہیں بلکہ حل سمجھتا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، یہ اعلامیہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ایک دن بعد جاری ہوا، یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دی گئی۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کھلے عام بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جعفر ایکسپریس اور خضدار سکول بس حملے میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ دونوں وفود نے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں ممالک نے ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دہشت گردانہ استعمال کو روکنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، پاکستان اور امریکہ نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز میں قریبی تعاون کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت سے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی تعلقات میں نئی جان آئی ہے، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں اور ملاقاتوں میں اضافہ ہوا ہے، ۔ شیری رحمان نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے حالیہ دنوں میں اعلیٰ ترین سطح پر اہم ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا، اس تعاون پر صدر ٹرمپ نے اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کی کھلے عام تعریف کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں انہوں نے کہا کہ بی ایل اے جیسے پر اتفاق کیا امریکہ نے پہلی بار

پڑھیں:

امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینا فیلڈمارشل اور حکومت کا کریڈٹ ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی مؤقف امریکہ تک پہنچانے کا کریڈٹ حکومت اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے معصوموں کا خون بہایا، عام شہریوں کو جان سے مارنے کی اجازت کسی بھی مقصد کیلیے نہیں دی جاسکتی، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔    

فیصل آباد میں سی سی ڈی کی کارروائی ، 20سے زائد بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے حوالے سے پاکستان کا موقف تسلیم کیا اور یہ ہماری کامیاب سفارتی کاری کا نتیجہ ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ بھارت کی پراکسیز ہیں، فتنہ الہندوستان کے سپانسرز بھی جلد دہشتگردوں کی فہرست میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے سے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جتنا مضبوط ہو گا دنیا اتنی محفوظ ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
  • پاکستان اور امریکا کا نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
  • پاکستان، امریکہ کا کالعدم بی ایل اے دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق
  • امریکا کا بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں میں پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ
  •  پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  • شیری رحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
  • جیسا دیس ویسا بھیس
  • امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینا فیلڈمارشل اور حکومت کا کریڈٹ ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • پاکستان کی پہلی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی منظور، 2030 تک 30 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا ہدف