سینیئنر صحافی وتجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان جھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی پارٹی گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ خطرے میں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

وی نیوز کے پروگرام سیاست اور صحافت میں سینیئر صحافی خرم شہزاد سے گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران پی ٹی آئی کے لوگوں پر اعتماد نہیں کرتے جبکہ ان کو پارٹی کے نظم کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں کوئی بھی اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے اور یہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تجربہ بہت وسیع ہے اور انہوں نے دنیا میں نام کمایا ہے مگر انہیں سڑکوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا اور اپنی پارٹی کو اختیارات دینے ہوں گے۔

’18ویں ترمیم کے بعد حقوق کا بیانیہ فضول ہے‘

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ ریاست دہشتگردوں سے سختی سے نمٹ رہی ہے اور روز بروز اس میں کامیابی بھی مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا 18ویں آئینی ترمیم کے بعد حقوق کا بیانیہ پیش کرنا فضول بات ہے کیوں کہ ہر صوبے کو اس کا حق مل رہا ہے۔

’سعودی عرب کا معاشی نظام پاکستان نے کھڑا کیا‘

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات عشروں پر محیط ہیں اور یہ تعلق شروع سے لے کر آج تک خوشگوار اور برادرانہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اکانومی اور بینکنگ سسٹم کو کھڑا کرنے میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے اور پاکستان کے انور علی مرحوم کا نام تو سعودی ریال پر چھپا کرتا تھا۔

مزید پڑھیے: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ پر پیش ہوئے، وکلا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سعودی عرب میں تیل دریافت ہونے سے پہلے پاکستان نے ان کی بہت مدد کی اور بعد میں بھی پاکستان نے سعودیہ عرب کے دفاع میں بھی اہم کرادر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان اور سعودیہ عرب نے مل کر یہ معاہدہ کیا ہے کہ ایک ملک پر جنگ دونوں ممالک پر جنگ قرار دی جائے گی،  یہ معاہدہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے اور اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

سینیئر تجزیہ کار نے کہا کہ اس دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک مزید مضبوط ہو گئے ہیں جبکہ اس سے دونوں کی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔

’معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دنیا میں وقار بڑھا‘

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کی پوزیشن دنیا پر واضح ہوئی ہے اسی لیے دوست ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کو عزت اور مضبوط ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں ریلیز عمران خان جلسے کی تیاریاں، زمینی حقائق کیا ہیں اور کامیابی کے امکانات کتنے ہیں؟

انہوں نے کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی شاندار ہے اور پاکستان نے ایران، چین، روس، امریکا، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھے اور برابری کے تعلقات استوار کیے۔

’یہ پارٹنرشپ لمبی چلے گی‘

مجیب الرحمان شامی نے موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو اچھی کمبینیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی پارٹنرشپ آگے چلے گی۔

’قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی‘

انہوں نے حکومتی اتحاد کے حوالے سے کہا کہ چھوٹے موٹے مسائل آتے رہیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اتحاد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے جبکہ ہر کسی کو اپنا اپنا حصہ مل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ آگلے الیکش تک شہباز شریف ہی وزیر اعظم رہیں گے جبکہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے شہباز شریف کا ہونا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی پیپلز پارٹی عمران خان مجیب الرحمان شامی ن لیگ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی پیپلز پارٹی مجیب الرحمان شامی ن لیگ مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں کے بعد ہے اور

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا