پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔
مشترکہ اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے جعفر ایکسپریس اور خضدار سکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا اور دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے مسلسل اور منظم روابط کو ضروری قرار دیا گیا، اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ وابستگی کی تصدیق کی ہے، دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت سمیت دیگر ملکوں میں امن قائم کیا، پاک بھارت ایک ایسا تنازع تھا جو انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، امریکہ کی اعلیٰ قیادت نے ایک ممکنہ تباہی روکنے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ہمارا تجربہ رہا ہے، یہ جنگ خوفناک شکل اختیار کرسکتی تھی، جو کچھ ہو رہا تھا اس کی نوعیت کو حل کرنے میں نائب صدر، صدر اور وزیر خارجہ حرکت میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو قریب لاکر کچھ پائیدار تخلیق کیا، یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ سیکرٹری روبیو، نائب صدر وینس اور سرکردہ رہنما ممکنہ تباہی کو روکنے میں شامل تھے، دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات برقرار اور اچھے ہیں، ہمارے سفارتکار دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں، خطے اور دنیا کے لیے امریکہ کا ان دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنا اچھی خبر ہے، یہ ایک ایسے مستقبل کو فروغ دے گا جو فائدہ مند ہو، صدر ٹرمپ پوری دنیا میں تنازعات کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں پیوٹن اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور دونوں ممالک کیا گیا
پڑھیں:
پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ریاستی اداروں کیخلاف ٹوئٹس کا کیس؛ فلک جاوید کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اٹلی کی سفیر نے دونوں ملکوں کے ایوانوں میں قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے کام کو سراہا اور اٹلی کی پارلیمان میں اٹلی–پاکستان فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن سارا فیراری کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سارا فیراری جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ سفیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ وفود نے گزشتہ برس اٹلی کے دو دورے کیے تھے اور یقین ظاہر کیا کہ اٹلی کی پارلیمان اور سینیٹ کے اراکین بھی خیرسگالی کے ایسے ہی دورے کر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔
سینیٹر سرمد علی نے اپنے خطاب میں معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو قریبی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں فرینڈشپ گروپس کے درمیان مسلسل روابط پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنائیں گے اور پاکستان–اٹلی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔
نیب کا ذلفی بخاری کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ظہرانے میں وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نظیر تارڑ، وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک، رکنِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر شہادت اعوان اور چیئرمین سینیٹ کے مشیر و سفیر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس، مصباح کھر بھی شریک تھے۔
مزید :