وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2025ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پی ٹی وی کارپوریشن کیلئے 2 ارب 82 کروڑ 90 لاکھ روپے ، پی ٹی وی کے انگلش نیوز چینل کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے چینل کو خود کفیل اور مالی طور پر مستحکم بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ، لیدر مصنوعات کی درآمد و برآمد کیلئے ہیلتھ قرنطینہ سرٹیفکیٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
لیدر انڈسٹری کو عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ ، برازیل میں ہونے والے کاپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کی منظور ی دیدی گئی ، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ای سی سی فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
مزید :