برطانیہ نے پی آئی اے کو افتتاحی پرواز کیلئے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دیدی : خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے ایویشن ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دے دی ہیں، الحمدللہ! یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہمارے سول ایویشن اور پی آئی اے کے افسران کی انتھک محنت اور دن رات کی لگن نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ پاکستانی قوم، بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔ مبارک ہو! اب نئے عز م کے ساتھ آگے بڑھیں اور پاکستان کا نام روشن کریں!‘‘
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی، سرکلر جاری
برطانیہ کے ایویشن ڈیپارٹمنٹ نے PIA کو تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دے دی ہیں۔ الحمدللہ! یہ ایک عظیم کامیابی ہے!
ہمارے سول ایویشن اور PIA کے افسران کی انتھک محنت اور دن رات کی لگن نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔…
Asif (@KhawajaMAsif) September 24, 2025
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
زرمبادلہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پانڈا بانڈز کے اجراء اور غیر ملکی بینکوں کی کنسورشیم سے تجارتی قرضوں میں اضافے کیلئے 75 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے حصول، چائنیز مارکیٹ سے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد منگل کو 33ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ مکمل ہونے کی صورت میں کلائمیٹ فنانسنگ ساتھ 1ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور سپلائی میں بہتری سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سیشن کے وسط میں معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 30 ستمبر تک حکومت کو یورو بانڈز کے عالمی سرمایہ کاروں کو 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، لیکن مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ ڈالے بغیر اس ادائیگی کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ مزید برآں پاکستان کے مختلف شعبوں میں دیگر ممالک کے علاوہ سعودی سرمایہ کاری، قرضے اور ڈپازٹس پر مؤخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کی توقعات بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہے، جس سے 33ویں دن بھی روپیہ تگڑا رہا۔