نیویارک  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) میں پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، مختلف ریاستوں سے آئے وفود اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے صدر اور پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے سربراہ شمس الزماں نے اپنے خطاب میں اوور سیز پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی نے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اوور سیز پاکستانی سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ کمانڈ پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر پاک امریکن سوسائٹی نے خطاب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔

بعد ازاں، پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل نیویارک، عمر شیخ نے کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ "آپریشن بنیان المرصوص" میں پاکستان کی فتح ایک تاریخی لمحہ ہے، جو مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کی ثابت قدمی کا مظہر ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن، استحکام اور قومی یکجہتی پاکستان کی اولین ترجیحات ہیں۔

جنرل سیکرٹری پاک امریکن سوسائٹی ڈاکٹر اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن سے محبت ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور یہی جذبہ ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ ہم اوور سیز پاکستانی مادرِ وطن کے وقار، سالمیت اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب سے چیف کوآرڈینیٹر سید آصف ، سینئر نائب صدر سلیمان بٹ ، نائب صدر شہزاد انور اور کمیونٹی رہنما پروفیسر ثقلین ملک نے بھی خطاب کیا تقریب میں موجود بچیوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے شرکاء سے بھرپور داد سمیٹی، جبکہ دیگر مقررین نے اتحاد اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا۔

آخر میں مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب کا اختتام "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں پر ہوا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک امریکن سوسائٹی پاکستان کی آزادی کی میں پاک اور پاک کہا کہ

پڑھیں:

محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو سول ڈیفنس کا حصہ بنانے کا اعلان

سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کا مشن،، پنجاب چیریٹیز کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیراہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی۔ تقریب میں طلبہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور شرکت کی، حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے،  محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ پنجاب چیریٹی کمیشن صوبے میں معتبر اور ذمہ دار این جی اوز کی معاونت اور رہنمائی کر رہا ہے، حکومت اور سول سوسائٹی کے مابین مضبوط شراکت داری پائیدار ترقی اور کمیونٹی امپاورمنٹ کی ضامن ہے۔
 
ڈائریکٹر سول ڈیفنس راؤ تسنیم علی خان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے، امن، سماجی استحکام اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، نوجوان بطور رضاکار رجسٹریشن کروا کر ملک و قوم کی خدمت کے مشن کا حصہ بنیں، تین ہفتوں میں 14 ہزار افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی، انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین سے جدید آلات لیے گئے ہیں، دو روزہ نیشنل یوتھ پیس فیسٹیول میں ملک بھر سے 500 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہید سید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تقریب سے رہبر معظم کے نمائندے کا خطاب
  • پنجاب بھر میں ورلڈ ٹورازم ڈے 2025 کی مناسبت سے شاندار تقریبات: الحمرا آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب، میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ اور "ٹورازم آن وہیلز" لانچ
  • فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا
  • 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی شاندار کامیابیاں
  • ایشیا کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
  • نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شروع ہوتے ہی شرکا اجلاس چھوڑ کر جارہے ہیں‘نیتن یاہونے خالی کرسیوں سے خطاب کیا
  • ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
  • بھارت میں 67 علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم
  • سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
  • محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو سول ڈیفنس کا حصہ بنانے کا اعلان