اوورسیز پاکستانیوں کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ابوبکر ارشد:اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور یکجا خدمات کے ذریعے مسائل کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے گا۔
اوورسیزپاکستانیوں کیلئے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام ایک ہی چھت تلے شکایات کے فوری اندراج اور حل کی سہولت دستیاب ہو نگی،پولیس، ریونیو اور اوورسیز کمیشن کے نمائندے فیسلیٹیشن سنٹر میں ہر وقت موجود ہو نگے،اوورسیز پاکستانی اب فرد اور ڈگری سے متعلق معاملات کا حل ایک ہی جگہ پر حاصل کر سکیں گے۔
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر مانیٹرنگ سسٹم سے شکایات کا شفاف ازالہ یقینی بنایا جا ئے گا،دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولت بھی دستیاب ہو نگی۔
اوورسیز کمیشن پنجاب کا عزم مسائل کا فوری حل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔