ملک میں رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔
این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔
اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔
قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔
نیشنل ای و سی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں خصوصی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ ہائی رسک اضلاع میں رسائی کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ایک بار پھر قومی مرکز نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں جبکہ دیگر امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کورس بھی مکمل کروائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ
سٹی 42: ضلع جنوبی وزیر ستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری قبائلی امور خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات کی کہ بروز بدھ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا،کرفیو کے دوران ضلع کے حدود میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، کرفیو کے دوران تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے اور درجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
کرفیو تحصیل سروکئی،تحصیل تیارزہ،تحصیل سراروغہ اور تحصیل مکین میں ہوگا
اہم ہدایت:
صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا