Al Qamar Online:
2025-09-19@19:34:56 GMT

پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اداکار کی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اداکار کی لاش برآمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔ 

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا معلوم ہوسکے گا۔ 

یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو حال ہی میں ڈِرنک ڈرائیونگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں وہ 3 میل تک نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی سطح اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔

واقعے کے بعد انہیں تین منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا، جن میں دو ڈرامے "دی ڈیفیکٹس” اور "دی وننگ ٹرائے” شامل تھے، جبکہ وہ ایک اسٹیج ڈرامہ "شیکسپئر اِن لو” سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

سونگ نے 2019 کی کامیاب فلم "ایکسٹریم جاب” میں چیف کا کردار نبھایا تھا۔ وہ نیٹ فلکس کے "نارکو سینٹس” اور ڈزنی پلس کی سیریز "بگ بیٹ” میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

شادی نہ کرنے پر شکر ادا کرتا ہوں، فیصل رحمان شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ 

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔ 

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی‘۔

فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کا جب دل کرتا ہے وہ کہیں بھی سیر کیلئے نکل پڑتے ہیں بغیر یہ سوچے کے ان کے پیچھے کیا ہوگا جبکہ ان کے شادی شدہ دوست انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ذمہ داریوں میں قید ہیں اور باآسانی کہیں جا نہیں سکتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سیر و تفریح کے علاوہ بھی زندگی کے ہر کام کیلئے آزاد ہیں اس لئے وہ مستقل میں بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شادی نہ کرنے پر شکر ادا کرتا ہوں، فیصل رحمان شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
  • ارباز خان نے خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کر دی
  • اداکار نہیں بننا چاہتا تھا، شاہ رُخ خان نے اپنی اصل خواہش بتا دی
  • ’دل کا خانہ خالی ہوگیا‘، اداکار ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی تصدیق
  • کراچی: گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • چمن بارڈر کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • شہر میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد