پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اداکار کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا معلوم ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو حال ہی میں ڈِرنک ڈرائیونگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں وہ 3 میل تک نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی سطح اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔
واقعے کے بعد انہیں تین منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا، جن میں دو ڈرامے "دی ڈیفیکٹس" اور "دی وننگ ٹرائے" شامل تھے، جبکہ وہ ایک اسٹیج ڈرامہ "شیکسپئر اِن لو" سے بھی باہر ہو گئے تھے۔
سونگ نے 2019 کی کامیاب فلم "ایکسٹریم جاب" میں چیف کا کردار نبھایا تھا۔ وہ نیٹ فلکس کے "نارکو سینٹس" اور ڈزنی پلس کی سیریز "بگ بیٹ" میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملکہ الزبتھ دوم کی زیرِ استعمال گاڑی نیلامی کے لیے پیش، متوقع بولی 50 سے 70 ہزار پاؤنڈ
سابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی ذاتی استعمال میں رہنے والی ایک نایاب رینج روور گاڑی رواں ماہ 23 اگست کو سلور اسٹون فیسٹیول میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی ابتدائی بولی 50 ہزار سے 70 ہزار پاؤنڈ کے درمیان متوقع ہے۔
یہ گاڑی 2006 سے 2008 کے درمیان ملکہ کے زیرِ استعمال رہی اور کئی شاہی تقاریب، بشمول 2007 کے رائل ونڈسر ہارس شو میں ملکہ نے اس گاڑی کو ذاتی طور پر چلایا۔ یہ رینج روور ماڈل 4.2 لیٹر سپرچارجڈ وی8 انجن پر مشتمل ہے اور ‘ٹونگا گرین’ رنگ میں تیار کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟
ملکہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑی میں کئی خصوصی تبدیلیاں کی گئی تھیں جن میں آسانی سے سوار ہونے کے لیے مخصوص سیڑھیاں، پچھلے حصے میں گرفت کے لیے ہینڈل اور سیکیورٹی و کمیونیکیشن سسٹمز کے لیے خصوصی کیبلنگ شامل ہیں۔ اگرچہ کچھ ترامیم وقت کے ساتھ ہٹا دی گئی ہیں گاڑی کی اصل حیثیت برقرار ہے۔
آئیکونک آکشنئرز کے مطابق یہ وہ واحد سپرچارجڈ وی8 ماڈل ہے جو شاہی خاندان نے خریدا تھا، جس سے اس کی تاریخی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ 1,20,000 میل کی مسافت طے کرنے کے باوجود یہ گاڑی مکمل سروس ریکارڈ کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بولی شاہی سواری گاڑی ملکہ الزبتھ