سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔ ‏‎سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم مسلسل بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کا شکار ہو رہی ہے اب عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض چوہدری نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ جبکہ تقریب کے آغاز میں تمام شرکا کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر پاکستانی سفارتخانہ اور سویڈن میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کیا، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستان کی قیادت کو سراہا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1290 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 248 پر آگیا۔آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 210 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی آیا جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار 516 کی بلندی تک بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارت کی نئی حکمت عملی، کشمیری ڈاکٹروں پر من گھڑت الزام
  • بھارتی مظالم کی انتہا، خواتین، ڈاکٹروں سمیت 1500 کشمیری گرفتار
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
  • ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا آغاز، پاکستانی اداروں کی نمایاں شرکت
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ ما رکارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر، جھوٹے الزامات کے تحت 2 ڈاکٹروں سمیت 7 کشمیری نوجوان گرفتار
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
  • چوہدری امجد گجر کی جانب سے پُروقارعشائیہ، نمایاں شخصیات کی شرکت