اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کی ،اے جے کے کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر مواصلات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ، اے جے کے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کیلئے وزارت منصوبہ بندی کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پروفیسر احسن اقبال نے کہاکہ راتوہا ہریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل کر لی جائے گی،نئے این ایف سی ایوارڈ میں کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لیے حصہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قومی ترقی کے لیے ٹیکس کلچر کو فروغ دیں کیونکہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کا تناسب تشویش ناک حد تک کم ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کی ایک ایک پائی شفاف اور موثر طریقے سے خرچ کی جا رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے احسن اقبال

پڑھیں:

ٹرمپ اور اسلامی رہنماؤں کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی نیو یارک میں ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دیرپا امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ غزہ کے لیے عالمی امداد اور فلسطینی قیادت کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسلم اور عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کی حمایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نائب وزیراعظم اسحق ڈار آج اہم اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں اس مشترکہ اعلامیہ کو عملی جامہ پہنانے پر بات چیت ہوگی۔

مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوز پر بات کریں گے۔ وزیراعظم نے معرکہ حق کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی اور بھارت کا گھمنڈ پاش پاش کر دیا، وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ جنگیں کس طرح لڑی جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے بنگلادیش کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات میں دن بدن بہتری آرہی ہے، بنگلادیش کے ساتھ تجارت اور سفارتی تعلقات کو  مزید فروغ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،احسن اقبال
  • بیجنگ: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال چیئرمین این ڈی آر سی ژینگ شینگ جی سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں
  • وکلاء کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹراعظم نذیرتارڑ
  • پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • پاک چین شراکت داری خوشحالی کی ضمانت ہے، احسن اقبال
  • سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ،نئے منصوبوں شامل کئے جائیں گے؛ احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،احسن اقبال
  • ٹرمپ اور اسلامی رہنماؤں کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  •  احسن اقبال کی گورنر  ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت