راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نےکہا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے معاہدے کئے گئے،آنے والے دنوں میں توانائی اخراجات میں کمی آئے گی،اور بجلی سستی ہوگی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے راولپنڈی چیمبرمیں تقریب سےخطاب میں کہا سول اداروں میں پنشن اصلاحات کی گئی ہیں،سرکاری اداروں کی نجکاری میں اس سال تیزی آئےگی،43 وزارتوں اور 400 سے زائد محکموں میں رائٹ سائزنگ جاری ہیں،پچھلےسال قرضوں کی لاگت میں ایک ہزار ارب روپےکی کمی ہوئی،اس سال بھی قرضوں میں اتنی ہی کمی ہوگی۔

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

مزیدکہامعاشی اوراقتصادی کامیابیوں کوعالمی سطح پردیکھاجارہا ہے،2عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے ریٹنگ بہترکی،تیسری بھی جلد کردےگی، امریکا کےساتھ تجارتی معاہدے سےفائدہ اٹھانےکی ضرورت ہے، پوری کوشش ہے اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ جاری کردیں،پالیسی ریٹ 11 فیصد پرآگیا،سی ای اوز کا اعتماد 84 فیصد بڑھ گیا۔

وزیرخزانہ نےکہامشاورت سےحقیقت پسندانہ پالیسیاں بنائی جائیں گی،فنانس ایکٹ میں اضافی سیف گارڈز رکھے تھے،فنانسل بل کی شقوں پر مشاورتی انداز میں عمل درآمد چاہتے ہیں،صرف بجٹ میں نہیں، تاجروں سے سال بھرمشاورت جاری رہےگی،پاکستان کو ایک خوشحال،مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔

رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران