Juraat:
2025-09-22@08:33:23 GMT

محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا ہے، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت اچھی رہی
پر امید اور دعا گو ہوں کہ آئندہ میچز میں ٹیم بہت اچھا کھیلے گی’چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اچانک دبئی پہنچ گئے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کے پلیئرز سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی نے اس بارے میں کہا کہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گیا تھا، پلیئرز اور مینجمنٹ سے ملاقات بہت ہی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ اہم میچز سے قبل کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا ہے، پر امید اور دعا گو ہوں کہ آئندہ میچز میں ٹیم بہت اچھا کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سے ملاقات

پڑھیں:

ایشیا کپ کا بڑا معرکہ: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ہے، فینز کے جذبات کی عکاسی ہے، اور ایشیائی کرکٹ کے وقار کا امتحان ہے۔اینڈی پائی کرافٹ اس ہائی وولٹیج مقابلے میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور تیاری کی تاکہ میدان میں کسی بھی کمزوری کا مظاہرہ نہ ہو۔ اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی کھلاڑیوں سے ملے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اس بار اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کو خوش خبری سنائے گی۔یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، لیکن کپتان اور ٹیم مینجمنٹ پر اعتماد ہیں کہ اس بار کہانی مختلف ہوگی۔میچ سے قبل فضا اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا چیئرمین اے سی سی محسن نقوی کے ساتھ ہینڈ شیک تنازع سامنے آیا۔ اس کے بعد یادیو کے سیاسی بیان نے ماحول کو مزید گرما دیا، اور شائقین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ اس کشیدہ پس منظر نے آج کے میچ کو صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہنے دیا بلکہ اسے ایک جذباتی اور سیاسی رنگ بھی دے دیا ہے۔دونوں طرف کے کھلاڑیوں پر دباؤ اپنی جگہ لیکن فینز کی نظریں صرف ایک چیز پر جمی ہیں: فتح۔ گرین شرٹس بدلے کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنی برتری قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں جانے کے امکانات کس ٹیم کے زیادہ روشن ہوں گے۔ دبئی کا اسٹیڈیم ہاؤس فل ہے، ٹکٹیں کئی دن پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں، اور لاکھوں لوگ ٹی وی اسکرینز پر یہ تاریخی مقابلہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے دوبارہ شکست کے بعد مریم نفیس کی محسن نقوی سے دلچسپ درخواست
  • جب سے محسن نقوی آئے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا جس سے ٹیم اپنی ایک جگہ کھڑی ہو سکے: محمد حفیظ 
  • 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں؛ محسن  نقوی 
  • ایشیا کپ کا بڑا معرکہ: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
  • بھارت سے میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم سے ملاقات
  • پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے
  • محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
  • پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے
  • محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا، رانا ثناء اللّٰہ