این آئی سی وی ڈی، پلمبر حسن مصطفی کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ادارہ امراض قلب میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس 24 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سروس رولز کی خلاف ورزی کی، درخواست گزاروں کا موقف
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (NICVD) میں ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت 24ستمبر 2025کو صبح 11 بجے عدالت میں مقرر کر دی گئی ہے ۔یہ کیس (CP No.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ بطور گواہ پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بطور گواہ بیان قلمبند کروا دیا۔
سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کے کیس میں عطا تارڑ گواہی کے لیے پیش ہوئے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے، بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔
شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کل مجھے خود کہا تھا وہ پیش ہوں گے، اب پتا چلا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عطا تارڑ کی گواہی ریکارڈ کر لیتے ہیں اس پر جرح بعد میں کر لیجیے گا۔
عطا تارڑ نے ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے روبرو پیش ہو کر بیان میں کہا کہ شہباز شریف ایک اچھی شہرت رکھنے والے سیاستدان ہیں، کیس کے مدعا علیہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کے کیس میں سزا یافتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے 2017ءمیں ٹی وی پروگرام میں شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ پانامہ لیکس پر انہیں 10ارب روپے کی پیشکش ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جانتے بوجھتے جھوٹے الزام عائد کیے، ان الزامات سے شہباز شریف کی ساکھ متاثر ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے یہ الزامات متعدد بار دہرائے۔