ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال سے چوہدری لطیف اکبر، اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر مواصلات اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں گے، پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کے لئے وزارت منصوبہ بندی کا مکمل تعاون جاری رہے گا، راتوہا ھریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جلد مکمل کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کے تناسب کی شرح بہت کم ہے، ترقی کے لئے ہمیں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لئے نئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ رکھا جائیگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کے لئے
پڑھیں:
معرکہ حق سے سرشار قوم 79واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی، مریم اورنگزیب
جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں سینیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دینگے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے، تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔