سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے‘ احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) بیجنگ میں سی پیک کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیتی (جے سی سی) اختتام پذیر ہوگئی۔مشترکہ ویژن کی از سرنو توثیق کی گئی، سی پیک فیز ٹو ترقی، جدت، روزگار اور علاقائی روابط کی پانچ راہداریوں پر مشتمل ہوگا، سی پیک کو صنعت کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنانے پر اتفاق ہوا۔
(جاری ہے)
اجلاس کا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا، گوادر، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت اور سمندری ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے، سی پیک فیز ٹو عوام اور نوجوانوں پر مبنی ترقی کا نیا دور ہوگا، خنجراب، طورخم اور گوادر میں بارڈر مارکیٹوں سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی پیک
پڑھیں:
بیجنگ میں سی پیک کی14ویں جے سی سی کا آغاز ہو گیا
بیجنگ میں سی پیک کی14ویں جے سی سی کا آغازہو گیا، پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے،جے سی سی اجلاس دونوں ممالک کے وزراء، لائن منسٹریز کے حکام اور شعبہ جاتی ماہرین پرمشتمل ہے،اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان اورچین کے وزراء منصوبہ بندی کررہے ہیں-وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں، اعتماد اورمشترکہ تقدیر میں بندھے ہیں،سی پیک فیز ٹو عوام اور نوجوانوں پر مبنی ترقی کا نیا دور ہوگا،بیجنگ میں 14ویں جے سی سی اجلاس میں پاک،چین تعاون کے نئے باب کا آغازہے،صدر شی جن پنگ کے اقدامات دنیا کو منصفانہ اور جامع بنا رہے ہیں،احسن اقبال نے کہا ہے سی پیک فیز ون میں 8000میگاواٹ بجلی، 888کلومیٹر شاہراہیں اور گوادرکی ترقی،گوادر ماہی گیر قصبے سے پاکستان کا میری ٹائم گیٹ وے بن چکا ہے، وزیر پلانگ کمیشن کامزید کہنا تھا پاکستان سی پیک منصوبوں اور چینی عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے-
Post Views: 1