سٹی 42 : وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا مقصد  پاکستان کی سب سے بڑی طاقت یعنی عوام کو بااختیار بنا کر معیشت کے “سافٹ ویئر” کو مضبوط کرنا ہے ،ے سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کل بیجنگ میں 14 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پروفیسر احسن اقبال نےکہا ہے کہ جے سی سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے ،جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا ،سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ہے،14 ویں  جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کیے جائیں گے، 14 ویں جے سی سی  پیک فیز ٹو کے آغاز کا پلیٹ فارم ہے : جے سی سی میں سی  پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوگا، جے سی سی میں سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری میں بدل  رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے

 وزیر منصوبہ بندی و ترقی نےمزید کہا کہ سی پیک 2 میں نوجوان مرکزی کردار میں، عوام رہنما، برآمدات محرک قوت ہوں گے ،سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہوگا،پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے میں امید اور خوشحالی کی ضمانت ہے ،سی پیک 2.

0 محض ایک انفراسٹرکچر پروگرام نہیں، یہ جامع ترقی اور عالمی مسابقت کے لیے ایک  اقدام ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: احسن اقبال پیک فیز ٹو سی پیک

پڑھیں:

پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند: احسن اقبال‘ بیجنگ میں جینومکس انسٹیٹیوٹ کا دورہ 

گوانگ ژو، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے۔ دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ کر زندگی کے بنیادی نقشہ کو سمجھنے کی طرف جا رہے ہیں۔ سی پیک ٹو جینومکس اور بایوٹیکنالوجی کے ذریعے صحت، غذائی تحفظ اور جدت پر مبنی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک میں خوشحالی کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینومکس تعاون سے پاکستان اور چین صحت مند نسل، غذائی تحفظ اور علم پر مبنی معیشت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،احسن اقبال
  •  احسن اقبال کی گورنر  ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت  
  • احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات، بی ڈو سمٹ میں شرکت
  • پاکستان نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ہی ترقی کر سکتا ہے: شزا فاطمہ 
  • پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند: احسن اقبال‘ بیجنگ میں جینومکس انسٹیٹیوٹ کا دورہ 
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی پر وفیسر احسن اقبال کا سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
  • احسن اقبال سی پیک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین  چلے گئے
  • احسن اقبال کر سکتے ہیں