سٹیٹ بینک، مالیاتی اداروں اور شیڈولڈ بینکوں، سٹاک ایکسچینجزمیں 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، مالیاتی اداروں اور تمام شیڈولڈ بینکوں میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ سٹیٹ بینک فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروبار یا مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔
(جاری ہے)
علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں 14اگست کو تمام سٹاک ایکسچینجزاور چیمبرز آف کامرس بھی بند رہیں گے۔
سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ پاکستان کے ترجمان کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں عام تعطیل کے باعث حصص کی خرید و فروخت یا لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے بھی ملک بھر کے چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹریز میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹیٹ بینک عام تعطیل
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا اختتام زبردست تیزی سے ہوا۔100 انڈیکس 1945 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 881 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس دن بھر مثبت زون میں 1 لاکھ 60 ہزار سے 1 لاکھ 61 ہزار کے گرد گھومتا رہا۔کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔