کلگام آپریشن میں بھارتی فوج کی ناکامی کے نتیجے میں دو ہفتوں سے بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام میں جاری جاری محاصرہ و تلاشی آپریشن  کئی دہائیوں میں قابض بھارتی افواج اور کشمیری مزاحمت کے درمیان سب سے طویل لڑائی ثابت ہو رہا ہے، جہاں گزشتہ 12 دنوں میں 9 بھارتی فوجی ہلاک، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع کے مطابق کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی ناکامی  کے نتیجے میں 12 دن بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور  ہو چکے ہیں۔  کلگام میں 12 روزہ آپریشن دم توڑ گیا ہے، جہاں بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج بھی 2 افسر و جوان ہلاک جب کہ 14 شدید زخمی  ہوئے ہیں، جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل  ہے۔ بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں بتایا کہ 5 دن سے کھانے پینے کو کچھ نہ ہونے کی وجہ سے فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔

ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کے رشتے دار نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل گولی باری میں گھری بھارتی فوج کسی بھی طرح کی مدد سے محروم  ہے اور اب ان کے اب بچنے کی امید نہیں ہے۔ بے بس فوجی قیادت ضروری راشن اور سازوسامان پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول فوجی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج صرف اور صرف دعووں کی حد تک بہادر ہیں،  حقیقت میں یہ دشمنوں  کے سامنے لاچار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اے پی ایچ سی قیادت نے کلگام آپریشن کو بھارتی فوج کی سب سے بڑی حالیہ شرمناک ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار سیاسی ناکامیاں  چھپانے کے لیے کٹھ پتلی فوجی آپریشن کروا رہی ہے۔ مقامی صحافی کے مطابق پاکستان سے 4 روزہ جنگ میں شرمندگی اور امریکا کے ساتھ ٹیرف تنازع پر مودی حکومت نے فوجی جانیں میڈیا اسٹنٹ کے لیے داؤ پر لگا دی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے فوجی مٹی بھارتی فوج کے مطابق

پڑھیں:

بھارتی اداکارہ کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار

بھارتی اداکارہ سیلینا جیتلی نے اپنے بھائی، میجر وکرنت کمار جیتلی کے لیے ایک جذباتی اور فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر گزشتہ ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر سیلینا نے لکھا، ”میرا ڈمپی، امید ہے تم ٹھیک ہو، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ ایک مضبوط ستون کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے لیے ایک بھی رات بغیر آنسو بہائے نہیں گزاری، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہوں…“

یہ جذباتی پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ چار ہفتوں کے اندر میجر وکرنت کمار جیتلی کے معاملے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

خاندان نے حکومت سے مداخلت کی درخواست کی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ میجر جیتلی ابوظہبی میں مناسب قانونی یا طبی سہولیات کے بغیر حراست میں ہیں۔ سیلینا کے وکیل راگھو ککر کے مطابق، ایک نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے تاکہ درخواست گزار اور ان کے بھائی کے درمیان رابطہ ممکن بنایا جا سکے اور انہیں مؤثر قانونی مدد فراہم کی جا سکے۔

View this post on Instagram

A post shared by Celina Jaitly (@celinajaitlyofficial)


سیلینا نے پہلے بھی اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا تھا، ”ایک سال تک میں تمہارے لیے کوشش کرتی رہی۔ اب میں دعا کر رہی ہوں کہ ہماری حکومت تمہارے لیے لڑے اور تمہیں محفوظ واپس لے آئے۔ میں یقین رکھتی ہوں کہ بھارت کی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ ایک چوتھی نسل کے فوجی، بیٹے اور پوتے کی حفاظت ہو، جنہیں کمنڈیشن فار گیلینٹری سے نوازا گیا ہے۔“

میجر وکرنت کمار جیتلی اسپیشل فورسز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کا کیس 4 دسمبر کو دوبارہ سماعت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی پیروی وکلاء راگھو ککر اور مدھو اگروال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وینزویلا کی امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی تیاری
  • وانا کیڈٹ کالج آپریشن: پاک فوج کی حکمتِ عملی عالمی فوجی نصاب میں شامل ہوگی، وزیر اطلاعات
  • امریکا کا غزہ میں فوجی موجودگی سے انکار، مگر بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی تیاری
  • افغانستان کا پاکستان پر استنبول مذاکرات کی ناکامی کا الزام
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
  • سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے
  • شادی شدہ پروڈیوسر نے کس کام کیلئے مجبور کیا؟ اداکارہ نے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا
  • بھارتی اداکارہ کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیز فائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو باہر کر دیا