تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
تامل ناڈو(آئی پی ایس )معروف بھارتی اداکار اور تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) کے سربراہ جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کرور میں ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد پہنچی جس پر جگہ کی کمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور یہ واقعہ وجے کے خطاب کے دوران پیش آیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں 30 ہزار افراد کی آمد کی امید تھی لیکن ریلی میں تقریبا 60 ہزار افراد شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق بھگڈر مچنے سے 6 بچوں اور 16 خواتین سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے پر وجے کو اپنا خطاب روکنا پڑا اور اس دوران اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کی مدد کرنے کی بھی کوشش کی تاہم رش کے باعث ایمبولیسنوں کو دشواری کا سامنا رہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، وفاقی وزیر پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے افراد ہلاک تامل ناڈو
پڑھیں:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا،9افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہونے والا دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔
دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔