Jasarat News:
2025-09-27@21:37:04 GMT

بھارت میں سیاسی جلسے  کے دوران بھگدڑ مچنے سے 29افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

بھارت میں سیاسی جلسے  کے دوران بھگدڑ مچنے سے 29افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تمل ناڈو: بھارت میں تمل اداکار و سیاستدان وجے کے جلسے میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور کم از کم 50 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی روزنامے دی ہندو نے ریاست تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم اے سبرامنین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اداکار و سیاستدان وجے کے جلسے میں بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق قریبی ضلع تروچی سے 24 اور سیلم کے 20 ڈاکٹروں کو بھیجا گیا، جہاں جلسہ منعقد ہوا تھا۔

تاہم، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا مُلا نذیر گروپ کے خلاف آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے ایک منظم اور بھرپور آپریشن کے دوران 17 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حصہ لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دو روز تک جاری رہا۔ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مُلا نذیر گروپ کے شدت پسند دریشک کے پہاڑی اور کٹھن راستوں والے علاقے میں جمع ہو رہے ہیں، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور حکمت عملی کے تحت ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کا نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق دریشک کا علاقہ اپنی دشواریوں اور دورافتادگی کے باعث شدت پسندوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ تاہم فورسز نے مقامی معلومات اور خفیہ رپورٹس کی روشنی میں ہدف تک رسائی حاصل کی اور ان کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد جب سکیورٹی اہلکار واپس لوٹے تو علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام نے اہلکاروں کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے ساتھ جشن بھی منایا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس آپریشن سے علاقے میں خوف و ہراس کا خاتمہ اور امن و سکون کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سیاستدان کے جلسے میں بھگدڑ، 31 افراد ہلاک، 50 زخمی
  • مصر: عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک
  • بھارتی سپر اسٹار وجے کے سیاسی جلسے میں بھگدڑ؛ 10 ہلاک اور 30 زخمی
  • علی امین کے خطاب کے دوران کارکنوں نے اسٹیج پر بوتلیں پھینک ماری، نعرے بھی لگائے گئے
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا مُلا نذیر گروپ کے خلاف آپریشن، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بھارتی اداکار کا دوران شوٹنگ ورون دھون پر ہراساں کرنے کا الزام
  • آڈٹ رپورٹ درست ، ایس ای سی پی اعتراضات بے جا ہیں
  • عجیب رجحان: لوگ طوفان سے حفاظت کیلئے ایک تصویر پر یقین کرنے لگے