معرکہ حق: حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک کا سفر
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
شہیدوں کا خون ہی پاکستان کی آزادی اور بقا کا ضامن ہے، آزاد کشمیر کی غیور قوم نے معرکہ حق یوم آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کا شاندار اظہار کیا ہے۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی سرحدوں کے امین اور محافظ ہیں، ہمارے لبوں پر ہمیشہ اپنے وطن کی وفا اور عظمت کے نغمے گونجتے ہیں، ہم پاکستان اور اس کی وفا کے محافظ ہیں۔
انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت موسم ہوں یا مشکلات کے طوفان، ہمارے حوصلے بلند اور ارادے چٹان کی مانند ہیں۔
کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم نے خود کو سب سے پہلے قربان کر کے پاکستان کا دفاع کیا، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکہ حق میں ہماری جیت ہوئی۔
آزادی کی یہ نعمت کشمیریوں کی قربانیوں اور بے مثال وفا کی یادگار ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ خون، ایمان اور قربانی سے ہمیشہ جڑا رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
27ویں ترمیم غیر آئینی ، غیر جمہوری ، مسترد کر تے ہیں : تحر یک تحفظ آئین پاکستان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت تحریک کے اجلاس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سینیٹر حامد خان، نورالحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک تحفظ آئین کے ارکان کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے، غیر آئینی عمل میں شریک ہونا آئین کی بالادستی سے انحراف ہے۔ یہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے، پارلیمانی توازن اور وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کسی یکطرفہ آئینی ترمیم کی مجاز نہیں، 27ویں ترمیم جامع قومی اتفاقِ رائے سے عاری ہے۔ آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ تحریک نے ترمیم کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر مؤثر قرار دیا۔