وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 14اگست کو تمام بینک اورمالیاتی ادارےبندرہیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایس ای سی پی نے ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار میں آسانی کیلیے کام شروع کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک اور تاریخی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد محفوظ ڈیجیٹل انٹیگریشن کے ذریعے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ایک ہی دن میں کارپوریٹ بینک اکائونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ شراکت داری ایس ای سی پی کے حالیہ تعاون جو موبی لنک مائیکروفنانس بینک، ایزی پیسہ بینک اور رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کے ساتھ ہوا تھا، پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹل اور سٹارٹ اپ کے لیے سازگار کاروباری ماحولیاتی نظام بنانے کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔یس ای سی پی کے جاری ’’پیپر ٹو پلیٹ فارم‘‘ تبدیلی کے اقدام کے تحت دستخط کیے گئے اس ایم او یو کا مقصد نئی شامل کی گئی کمپنیوں کو رسمی مالیاتی چینلز تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔ایس ای سی پی کے ای زیڈ فائل (eZfile) سسٹم اور مشرق بینک کے آن بورڈنگ پلیٹ فارم کے درمیان انٹیگریشن ریئل ٹائم کارپوریٹ ڈیٹا ویریفکیشن کو فعال کرے گی جس سے اکا?نٹ کھولنے کے عمل کو تیز، زیادہ شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔اس معاہدے پر کمشنر ایس ای سی پی مظفر احمد مرزا اور سی ای او مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ محمد ہمایوں سجاد نے چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور دونوں تنظیموں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔