نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی، ٹریفک پولیس میں اصلاحات کے بعد ایڈیشنل آئی جی پولیس کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور تعینات کیا گیا ہے، ان کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ مرزا فاران بیگ کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے، اب مرزا فاران بیگ کی شاندار انتظامی کارکردگی پر نیب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نیب لاہور کی قیادت اب ایک تجربہ کار اور نظم و ضبط کے ماہر کے ہاتھ میں دی گئی، ٹریفک پولیس میں اصلاحات کے بعد مرزا فاران بیگ کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

مرزا فاران بیگ نے ٹریفک نظام میں ڈیجیٹل انقلابات متعارف کرائے، ان کی قیادت میں واٹس ایپ ہاٹ لائن جیسے اقدامات کو پذیرائی ملی، مرزا فاران بیگ نے ٹریفک پولیس میں میرٹ، شفافیت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ نے کئی شہروں میں ٹریفک مہمات کی کامیاب نگرانی کی، مرزا فاران بیگ نے ٹریفک سیفٹی، ہیلمٹ کمپین اور شہری سہولت مراکز میں مؤثر اقدامات اٹھائے۔

مرزا فاران بیگ نے ہمیشہ عوامی رابطے کو ترجیح دی، کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا، ان کا شمار پولیس کے قابل، باکردار اور وژنری افسران میں ہوتا ہے، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ٹریفک پولیس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرزا فاران بیگ کے ڈی جی نیب لاہور کی حیثیت سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرزا فاران بیگ نے لاہور تعینات ٹریفک پولیس نیب لاہور جی پولیس

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا

علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں 1610 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق ، 1853 زخمی
  • کراچی، ایف سی ایریا کے مکینوں کا پانی و بجلی کی بندش پر شدید احتجاج، ٹریفک جام
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
  • 78 ڈی ایس پیز کے تبادلے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج