احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے۔
چکری انٹرچینج پر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو جاکے بانی سے جیل میں بات کرے، حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا وہ پاکستان آئیں گے تو گرفتار ہوں گے، بانی کے بچے آنا چاہتے ہیں انہوں نے ویزا کی درخواست کی لیکن انہوں نے نہیں دیا، بچوں کے ویزا ٹریکنگ نمبر ہمارے پاس موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آج دو سال جیل میں پورے ہوگئے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ یوم استحصال کشمیر بانی نے منانے کا اعلان کیا تھا آج انہوں نے احتجاج کی کال دی کیا تاثر جائے گا، اس پر علیمہ خان نے کہا کہ آپ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر دونوں کا جھنڈا اٹھائیں، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہی آج پاکستان میں ہورہا ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر والے بتاتے ہیں ان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے پاکستان کے ہیں، کشمیر اور پاکستان میں ایک ہی طرح کا ظلم ہورہا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ جس احتجاج کی توقع کی جارہی تھی اس طرح لوگ نکلے نہیں۔ اس پر علیمہ خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ تو آپ کو معلوم ہوگا، لوگ نکلنا چاہ رہے ہیں اور لوگ نکلیں گے، بانی کی فیملی کی خواتین کو روکنے کی سمجھ نہیں آرہی، پی ٹی آئی کے پیچھے 80 فیصد عوام کھڑی ہے، بانی نے انہی 80 فیصد عوام کو باہر نکلنے کا کہا ہے، رول آف لاء کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اب سمجھ آرہی ہے ملک کے ساتھ کیا ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جوبائیڈن نے ان کی حکومت گرائی، ٹرمپ کیلئے تو ہماری حکومت ہی بھاگی جارہی ہے کیوں؟ سننے میں آرہا ہے ملک کی معدنیات دینی پڑ رہی ہیں کمزوروں سے دنیا فائدہ اٹھاتی ہے یہ نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ہمارے وکیل نے یہ پیغام دیا تھا کہ نااہل ہونے والی سیٹوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی حصہ نہیں لے گی۔
صحافی نے پوچھا کہ سلیمان اور قاسم نے ٹرمپ سے مدد مانگی یے آپ اس بات کی تائید کرتی ہیں؟ اس پر علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم امریکا جائیں پاکستان آئیں جہاں مرضی جاسکتے ہیں، بانی کے بچے ٹرمپ کے پاس نہ جائیں تو کہاں جائیں؟ پاکستان میں انصاف کیلئے بچے کہاں جائیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ ٹرمپ مدد کرسکتے ہیں آپ کی؟ اس پر علیمہ خان خاموش ہوگئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کی اور لوگوں کے نہ نکلنے کے سوال پر ناراض ہوگئیں، کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لوگ نہیں نکلے تو اتنی پولیس جگہ جگہ کیوں کھڑی ہے؟ پولیس رات کو لوگوں کے گھروں میں گھسی ہے، بیاسی سال کے ایک شخص کو گھسیٹ کر لے گئے ہیں، لوگ نکلتے ہیں اور نکلنا چاہتے ہیں۔
نورین خان نے کہا کہ آپ کے سوالات بے معنی ہیں، بانی کے بچے بچے ہیں بچوں نے پاکستان آنے کا کہا ساری حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے آپ بار بار ناجائز سوال کرتے ہیں سلیمان قاسم کا نام آپکو نہیں لینا چاہیئے وہ بچے ہیں اپنے والد کیلئے پریشان ہیں ظالم نظام کے خلاف رپورٹرز کو بولنا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ لوگ اگر نہیں نکلے تو خوشیاں مناؤ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ اس پر علیمہ خان احتجاج کی کال بانی پی ٹی پی ٹی آئی انہوں نے ہورہا ہے صحافی نے کھڑی ہے
پڑھیں:
’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ بطور سی ای او انہوں نے کبھی اضافی معاوضہ، بونس یا اسٹاک گرانٹس وصول نہیں کیے اور وہ اس فیصلے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
2024 میں نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے بیزوس نے بتایا کہ انہوں نے ایمازون کے بورڈ سے کہا تھا کہ
مجھے کوئی اضافی معاوضہ نہ دیں۔ میں پہلے ہی کمپنی کا بڑا شیئر ہولڈر ہوں اور مجھے مزید مراعات لینے پر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ میں کس طرح مزید ترغیب کی ضرورت محسوس کر سکتا ہوں؟
بیزوس بطور سی ای او سالانہ صرف 80 ہزار ڈالر تنخواہ لیتے رہے۔
بیزوس کا فلسفہبیزوس کے مطابق، مالکان اپنی دولت تنخواہوں سے نہیں بلکہ کمپنی کی قدر بڑھا کر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا
میں نے کبھی اس کو صحیح نہیں سمجھا کہ اور مراعات لوں… اور مجھے اس فیصلے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چِھینا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کا پیمانہ ذاتی دولت نہیں بلکہ دوسروں کے لیے پیدا کی گئی دولت ہونا چاہیے۔’کسی کو ایک ایسی فہرست بنانی چاہیے جس میں لوگوں کو اس بنیاد پر رینک کیا جائے کہ انہوں نے دوسروں کے لیے کتنا سرمایہ پیدا کیا۔‘
’ایمازون کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 2.3 ٹریلین ڈالر ہے… میں نے دوسروں کے لیے تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر کی دولت تخلیق کی ہے۔ یہ فوربز کی دولت کی فہرست سے کہیں بہتر معیار ہے۔‘
بیزوس کا یہ طریقہ کار سلیکون ویلی کے دیگر ٹیک لیڈرز سے مشابہ ہے جنہوں نے علامتی یا معمولی تنخواہیں لیں۔
ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی طرح میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2013 سے صرف 1 ڈالر سالانہ لے رہے ہیں۔
وارن بفیٹ، چیئرمین برکشائر ہیتھوے، نے بھی طویل عرصے تک صرف 100,000 ڈالر سالانہ مقررہ تنخواہ لی، بغیر کسی اسٹاک بونس کے۔
یہ رویہ اس وسیع تر فلسفے کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت کا مقصد ذاتی دولت بنانا نہیں بلکہ قدر (Value) تخلیق کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمازون کے بانی جیف بیزوس