حزب اللہ زندہ و پائیدار ہے، علی لاریجانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
شہید سید حسن نصر اللہ کی قبر پر حاضری کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان ایک زندہ و پائیدار تحریک ہے، سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے تاکید کی کہ حزب اللہ اسلام کیلئے عزت و فخر کا باعث ہے اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل علی لاریجانی نے لبنانی مزاحمتی تحریک کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی قبر پر حاضری دی جہاں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان دین مبین اسلام کے لئے عزت و فخر کا باعث ہے۔ علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برادران! ممکن ہے کہ آپ کے ساتھ بدتمیزی کی جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کی نسبت کینہ رکھیں.
سیکرٹری جنرل ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعلان کر رکھا ہے اور ایک بار پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی حمایت کرتے رہیں گے۔ علی لاریجانی نے تاکید کی کہ ہم ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن ہم مزاحمتی تحریکوں کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام دلائل کے باوجود جو میڈیا میں آپ کے خلاف کہے جاتے ہیں، آپ کا راستہ واضح ہے اور آپ فتح مند ہیں اور اللہ آپ کا مددگار و محافظ ہے! انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک عظیم انسان اور عالم اسلام کا عظیم اثاثہ ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں جدوجہد کے لئے جو تحریک پیدا کی وہ اسلامی معاشروں کے لئے ایک حقیقی و دیرپا محرک ہے۔
یہ بیان کرتے ہوئے کہ ان کی شخصیت کی متعدد جہات ہیں، انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کے بارے میڈیا میں جو کچھ بیان کیا جاتا ہے وہ زیادہ تر ان کی جدوجہد سے متعلق خصوصیات ہیں جبکہ اس الہی ہستی کی ایک اور جہت ان کی مستند اسلامی فکر ہے.. وہ گہری اسلامی فکر کے حامل تھے جبکہ ان کی ایک دوسری جہت ان کی عرفانہ سوچ ہے لہذا وقتی حالات ان پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے تھے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ ایک خود ساختہ آدمی تھے.. ایک بار انہوں نے لبنان و شام کی سرحد پر ملاقات کا اہتمام کیا.. اس رات انہوں نے کچھ ایسے نکات اٹھائے کہ جن سے مجھ پر واضح ہو گیا کہ میرا سامنا ایک ایسے شخص سے ہے جو خدا کی راہ میں فنا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رستہ کہ جو شہید سید حسن نصراللہ نے اپنے سپوتوں کے سامنے رکھا ہے، وہ رستہ ہے کہ جس میں معنوی کمال کے ساتھ ساتھ عقلی و علمی جہاد بھی شامل ہے.. وہ ہمارے درمیان سے تو چلے گئے لیکن ان کے سپوت، اس اصلی تحریک میں کہ جسے انہوں نے زندہ کیا، آج بھی زندہ و پائیدار ہیں!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصر سید حسن نصر اللہ علی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کرتے ہوئے کہ کہ حزب اللہ نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔