نیپال نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اگلے 2 سالوں تک اپنے 97 ہمالیائی پہاڑوں پر چڑھائی کو مفت قرار دینے کا اعلان کیا ہے، یہ پہاڑ زیادہ تر دور دراز اور کم مشہور علاقوں میں واقع ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ ایورسٹ، کی کوہ پیمائی کی پرمٹ فیس ستمبر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر کر دی جائے گی، جو تقریباً ایک دہائی بعد پہلا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال کے محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو اجاگر کرنا ہے۔ کوہ پیمائی نیپال کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو دنیا کی 10 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کا گھر ہے۔

گزشتہ سال کوہ پیمائی سے نیپال کو 59 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جس کا 75 فیصد سے زیادہ صرف ماؤنٹ ایورسٹ سے حاصل ہوا۔

مزید پڑھیں:

جن پہاڑوں پر فیس معاف کی گئی ہے وہ نیپال کے صوبہ کرنالی اور سدورپشچم میں واقع ہیں، جن کی بلندی 5,970 میٹر سے 7,132 میٹر تک ہے، یہ دونوں صوبے ملک کے انتہائی پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر ہمل گوتم کے مطابق، دلکش خوبصورتی کے باوجود یہاں آنے والے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کی تعداد بہت کم ہے کیونکہ رسائی مشکل ہے۔ ’ہمیں امید ہے کہ نیا اقدام مددگار ثابت ہوگا، اس سے روزگار پیدا ہو سکتا ہے، آمدنی بڑھے گی اور مقامی معیشت مضبوط ہوگی۔‘

مزید پڑھیں: متنازع راستے سے ایورسٹ تک پہنچنے والے برطانوی سابق فوجیوں کیخلاف نیپال کا بڑا ایکشن

تاہم یہ واضح نہیں کہ حکومت نے ان دور دراز علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور رسائی کو بہتر بنانے کا کوئی منصوبہ بنایا ہے یا نہیں، اور اگر یہ مہم کامیاب ہوئی تو مقامی کمیونٹیز اضافی کوہ پیماؤں سے کس حد تک نمٹ سکیں گی۔

تاریخی طور پر کوہ پیماؤں کی ان 97 چوٹیوں میں دلچسپی کم رہی ہے، پچھلے 2 سالوں میں صرف 68 کوہ پیما یہاں پہنچے، جبکہ صرف 2024 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کے لیے 421 پرمٹ جاری ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے نیپال کا کون سا ریکارڈ توڑ دیا؟

ماؤنٹ ایورسٹ، جس کی بلندی 8,849 میٹر سے زائد ہے، حالیہ برسوں میں بھیڑ، ماحولیاتی مسائل اور متعدد مہلک حادثات کا شکار رہا ہے۔ اپریل 2024 میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو ایورسٹ اور دیگر چوٹیوں کے لیے پرمٹ کی تعداد محدود کرنے کا حکم دیاتھا۔

جنوری 2025 میں حکومت نے پرمٹ فیس میں 36 فیصد اضافہ کیا، اپریل سے مئی کے عروج کے موسم کے علاوہ، ستمبر سے نومبر میں ایورسٹ پر چڑھنے کی فیس 7,500 ڈالر اور دسمبر سے فروری میں 3,750 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے

نیپال کی پارلیمنٹ ایک نئے قانون پر بھی غور کر رہی ہے، جس کے تحت ایورسٹ پر چڑھنے کے خواہشمند کو پہلے نیپال میں 7,000 میٹر سے بلند کسی پہاڑ کو سر کرنا ہوگا، اس تناظر میں کرنالی اور سدورپشچم کے پہاڑوں کو ’مثالی تربیتی میدان‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پارلیمنٹ پرمٹ فیس سپریم کورٹ سدورپشچم کرنالی ماؤنٹ ایورسٹ نیپال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ پرمٹ فیس سپریم کورٹ کرنالی ماؤنٹ ایورسٹ نیپال ماؤنٹ ایورسٹ کوہ پیمائی مزید پڑھیں کے لیے

پڑھیں:

کیا چارجرز پلگ میں لگے رہنے سے بجلی ضائع ہوتی ہے؟

گھروں اور دفاتر میں موبائل یا لیپ ٹاپ کے چارجرز کو پلگ میں لگا چھوڑنے کی عادت عام ہے، اور تقریباً ہم سب یہ روزانہ کرتے ہیں۔

لیکن ماہرین کے مطابق یہ معمولی سا عمل روزانہ کی بنیاد پر بجلی کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بچت کے لیے نئی عمارت کی تعمیر، بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا فیصلہ

جدید تحقیق بتاتی ہے کہ اگر چارجر سوئچ میں لگا ہو اور آن ہو، چاہے کوئی ڈیوائس منسلک نہ ہو، تب بھی وہ بجلی استعمال کرتا رہتا ہے۔

The easy household trick that could reduce your energy bill by 10% Leaving electronic devices plugged into sockets can account for a significant portion of household energy consumption https://t.co/ocNTCjHRgV pic.twitter.com/EYWwclhxgQ

— PMA Accountants (@PMA_Accountants) November 8, 2025

توانائی کے ماہر انجینئر وقار احمد کے مطابق، بجلی ضائع ہونے کا یہ عمل ’اسٹینڈ بائی پاور کنزمپشن‘ کہلاتا ہے۔

چارجر کے اندر موجود سرکٹ ہمیشہ تیار حالت میں رہتا ہے تاکہ جیسے ہی فون یا لیپ ٹاپ کنیکٹ کیا جائے تو فوراً چارجنگ شروع ہو جائے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی اجازت اور خواہش کے باوجود پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹیں کیا ہیں؟

اگر کنیکٹ نہ کیا جائے، لیکن سوئچ آن رہے تو اس صورتحال میں بجلی خرچ ہوتی رہتی ہے۔

’۔۔۔لیکن چونکہ بجلی کا ضیاع معمولی ہوتا ہے، جو عام صارف کو نظر نہیں آتا، اس لیے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سوئچ آن رہنے کا بجلی کے بل پرکوئی اثرنہیں پڑتا۔‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے چارجرز عام طور پر 0.1 واٹ سے 0.5 واٹ تک بجلی ضائع کرتے ہیں۔

جبکہ لیپ ٹاپ کے بڑے چارجرز میں یہ مقدار عام طور پر 1 سے 4 واٹ تک ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: توانائی کی بچت: خیبر پختونخوا میں شادی ہال کے اوقات مقرر

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ مقدار بظاہر کم معلوم ہوتی ہے، لیکن اگر گھروں میں ایک سے زیادہ چارجرز مسلسل پلگ میں لگے رہیں، تو مجموعی طور پر یہ ضیاع قابلِ ذکر سطح تک پہنچ جاتا ہے۔

انجینیئروقاراحمد کا مزید کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کے چارجرز میں چونکہ پاور کنورژن زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ان کا اسٹینڈ بائی نقصان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

’چارجر کے اندر موجود ٹرانسفارمراورریکٹیفائر سرکٹس مسلسل برقی دباؤ میں رہتے ہیں، جس سے توانائی گرمی کی صورت میں ضائع ہو جاتی ہے۔‘

انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ اگر چارجر استعمال میں نہ ہو تو سوئچ بند کر دینا یا چارجر نکال لینا بجلی کی بچت کے لیے بہترین عادت ہے۔

مزید پڑھیں:پانی سے محروم ہوتی دنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟

ان کے مطابق، اگرہرگھرروزانہ یہ چھوٹا قدم اٹھائے، تو قومی سطح پر ہزاروں کلوواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی چھوٹی مگر مؤثر احتیاطیں نہ صرف بلوں میں کمی لا سکتی ہیں بلکہ توانائی کے غیر ضروری ضیاع کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ‘نیکا’ کی ازسرنو بحالی کا فیصلہ

جدید انرجی ایفیشنٹ چارجرز میں اس نوعیت کے توانائی کے نقصان کا امکان کافی حد تک کم کر دیا گیا ہے، تاہم یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انرجی ایفیشنٹ پاور کنورژن چارجرز ضیاع کلوواٹ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف سے کھربوں کی آمدنی: امریکی شہریوں میں فی کس 2 ہزار ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان
  • کیا چارجرز پلگ میں لگے رہنے سے بجلی ضائع ہوتی ہے؟
  • ٹیرف سے کھربوں کی کمائی، ٹرمپ کا امریکیوں میں فی کس 2 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان
  • مسلمانوں کو متحد ہونا پڑیگا: غزہ سے کشمیر  تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں: خواجہ آصف
  • غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف
  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کیے، ہارٹز کا انکشاف
  • شام‘ سرکاری ملازمین سے مہنگی گاڑیاں واپس لے لی گئیں
  • شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم
  • ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
  • ہانگ کانگ سکسز، بھارت کو مسلسل تیسری شکست، نیپال کیخلاف 45 رنز پر ڈھیر