غفلت، ناقص ڈیزائن اور نگرانی سے بچنے کی کوششوں نے 5 جانیں لیں، ٹائٹن آبدوز سانحے کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
شمالی بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ٹائٹینک کے ملبے کی تلاش کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے متعلق امریکی کوسٹ گارڈ نے 2 سال بعد ایک تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سانحے سے بچا جاسکتا تھا، لیکن اوشین گیٹ کمپنی کی ناقص حفاظتی پالیسیوں اور نگرانی سے بچنے کی حکمتِ عملی نے مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ٹائٹن‘ کی باقیات نکال لی گئیں، ماہرین حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کوشاں
یہ المناک واقعہ 18 جون 2023 کو پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز، جو اوشین گیٹ نامی امریکی کمپنی کی ملکیت تھی، ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جاتے ہوئے شدید پانی کے دباؤ سے تباہ ہو گئی۔ اس ہولناک اندرونی دھماکے (implosion) میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن میں اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش، پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، برطانوی مہم جو ہی مش ہارڈنگ اور فرانسیسی غوطہ خور پال ہینری نارجولیٹ شامل تھے۔
آبدوز کی ساخت اور خطرناک خامیاںاوشین گیٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹائٹن میں جدید کاربن فائبر کی سلنڈر نما کیبن موجود ہے، جو دوسرے زیرِ سمندر جہازوں کے مقابلے میں زیادہ کشادہ ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ ڈیزائن روایتی ٹائٹینیئم کی بنی ہوئی گول کیبنوں سے مختلف اور کم محفوظ تھا، کیونکہ گول شکل پانی کے دباؤ کو یکساں طور پر برداشت کرتی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ سمندر کی جس گہرائی میں ٹائٹینک واقع ہے (تقریباً 12,500 فٹ یا 3,800 میٹر)، وہاں کا دباؤ 400 ایٹموسفیر یعنی 6,000 پاؤنڈ فی مربع انچ تک ہوتا ہے، جو کسی بھی کمزور ساخت کو لمحوں میں تباہ کرسکتا ہے۔
مسلسل دباؤ، موسمی اثرات، اور غفلترپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹائٹن نے 2 درجن سے زائد گہرے سمندر کے سفر کیے، جس سے اس کے ڈھانچے پر مسلسل دباؤ پڑا۔ مزید برآں یہ آبدوز کینیڈا کی سردیوں میں باہر کھلی جگہ پر رکھی گئی، جس سے درجہ حرارت کی تبدیلیوں نے اس کے ڈھانچے کی مضبوطی کو متاثر کیا۔
ادارے کا رویہ اور رپورٹ کے انکشافاترپورٹ کے مطابق اوشین گیٹ نے جان بوجھ کر حفاظتی انتباہات کو نظر انداز کیا، شفافیت سے گریز کیا اور جھوٹے دعوے کیے تاکہ اپنی ساکھ بہتر بنائی جاسکے اور ضابطہ جاتی اداروں کی نظروں سے بچا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا
کوسٹ گارڈ نے الزام عائد کیا کہ کمپنی نے ’ریگولیٹری الجھن اور نگرانی کے خلا‘ کو استعمال کرتے ہوئے ٹائٹن کو مکمل طور پر روایتی حفاظتی پروٹوکولز سے باہر رکھا۔
متعدد سابق ملازمین نے سانحے کے بعد انکشاف کیا کہ کمپنی میں زہریلا ماحول تھا جہاں حفاظتی خدشات ظاہر کرنے والے عملے کو نظرانداز، معطل یا برطرف کر دیا جاتا تھا۔
نتیجہ اور سفارشاتتحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حفاظتی اصولوں پر عمل کیا جاتا اور شفافیت اختیار کی جاتی تو یہ حادثہ روکا جا سکتا تھا۔ رپورٹ میں آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے 17 سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔
بحری تحقیقاتی آبدوزوں کی واضح قانونی تعریف مقرر کی جائے تاکہ ان پر باقاعدہ قواعد و ضوابط لاگو ہو سکیں۔
ایسی تمام آبدوزوں کو جو گہرے سمندر میں جاتی ہیں، بین الاقوامی اور قومی قوانین کے تحت لایا جائے۔
تمام آبدوزیں کوسٹ گارڈ کے پاس رجسٹر ہونا لازم قرار دی جائیں۔
ہر غوطہ کی مکمل منصوبہ بندی، حفاظتی تفصیلات اور ایمرجنسی پروٹوکول پہلے سے متعلقہ اداروں کو جمع کروایا جائے۔
غیر روایتی ڈیزائن یا نئی ٹیکنالوجی والی آبدوزوں کی حفاظتی جانچ آزاد ماہرین سے کروائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک جہاز کی کہانی، ہنری پال نارجیولیٹ کی یادوں میں!
کوسٹ گارڈ کے تکنیکی ماہرین اور انجینیئرز کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مؤثر نگرانی ممکن ہو۔
گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو کی موجودہ صلاحیت کو جدید آلات اور تربیت کے ذریعے بہتر کیا جائے۔
بین الاقوامی سطح پر آبدوزوں کے لیے یکساں ضوابط بنانے کے لیے عالمی تنظیموں سے تعاون کو فروغ دیا جائے۔
ان آبدوزوں کے لیے ایک متفقہ عالمی تعریف مرتب کی جائے تاکہ قانونی ابہام دور ہو سکے۔
ملازمین کو محفوظ طریقے سے شکایات درج کروانے کی سہولت دی جائے اور سی مین پروٹیکشن ایکٹ کا مکمل اطلاق کیا جائے۔
شکایات کی چھان بین اور تحفظ کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ محنت اور کوسٹ گارڈ میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
قوانین کی کمی والے شعبوں کی نشاندہی کر کے وہاں جامع ضوابط متعارف کروائے جائیں۔
جدید یا خطرناک آپریٹنگ ماڈلز والی کمپنیوں پر خصوصی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔
ہر غوطہ سے قبل آپریشنل منظوری، حفاظتی تیاریوں اور خطرات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔
کوسٹ گارڈ کے پاس انجینیئرنگ اور تکنیکی مشاورت کے لیے ماہرین کا مستند پینل تشکیل دیا جائے۔
آبدوزوں کی تیاری کے تمام مراحل پر قانونی منظوری اور سیفٹی ریویو کو لازم بنایا جائے۔
زیرِ آب سرچ اینڈ ریسکیو کی صلاحیت کا سالانہ بنیادوں پر مکمل تجزیہ کیا جائے اور اس میں تسلسل سے بہتری لائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آبدوز امریکی کوسٹ گارڈ اوشین گیٹ ٹائٹن سانحہ رپورٹ شمالی بحرِ اوقیانوس ناقص ڈیزائن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی کوسٹ گارڈ اوشین گیٹ ٹائٹن سانحہ رپورٹ شمالی بحر اوقیانوس ناقص ڈیزائن کوسٹ گارڈ اوشین گیٹ کیا جائے یہ بھی کے لیے
پڑھیں:
بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنبیہ کی ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہونے تک صوبے کا بجٹ منظور نہ ہونے دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی نے علیمہ خان کے ساتھ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے انہیں ٹوک دیا۔
علیمہ خان نے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس کرنے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری بانی سے ملاقات کروائیں‘۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ پر بات کرو ، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی سے ملاقات کرائیں ۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سارے لوگ ظلم کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہمارا یہاں آنے کا ایک ہی مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشل منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی کا علاج انکی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لئے یہ ملنے نہیں دے رہے۔ عید سے پہلے انہون نے ہمیں گیارہ گھنٹے تک روک کر عوام کو مصیبت میں ڈالا گیا
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو فیملی کو کم از کم ملنے دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کا نام ہے، بانی نے جیل سے فیصلہ کیا کہ فلاں وزیر اعلیٰ نہیں ہو گا، بانی کے فیصلے کے بعد کوئی بھی طاقت اس کو نہیں بچا سکتی تھی۔
مزید پڑھیںاڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے
علیمہ خان نے سابق آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ ہو گا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو تبدیل نہیں کرسکتی، اڈیالہ جیل سے جب تک بانی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیر اعلیٰ رہوں گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی کی حکومت فقط بانی پی ٹی ہی ختم کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ کام کوئی نہیں کرسکتا، صوبے میں فارورڈ بلاک پروپیگینڈا ہے اور یہ اس لئے کیا گیا وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 97 ارب تک پہنچ چکے، حکومت ٹیکس کے اہداف پورے نہیں کر سکی اور آج حکومت میں شامل پارٹیاں عوام کا نہیں سوچ رہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ بانی کے علاج کیساتھ اس بجٹ پر فوکس رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے پی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کر دیا ہے اور ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، اس سال بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ہمارا سارا فوکس صحت تعلیم زراعت نوجوان اور جنگلات پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لا رہے ہیں، وفاقی بجٹ کا اثر سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان پر پڑے گا۔